لاہور ہائیکورٹ نے پرانی فلم مولا جٹ کی کاپی بنانے والے پروڈیوسر بلال لاشاری کو کاپی رائٹ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل تک جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے محمد سرور بھٹی کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے احسن مسعود ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا کہ بلال لاشاری اور انکی ٹیم نے غیر قانونی طور رجسٹرار کاپی رائٹ سے کاپی رائیٹ سرٹیفیکیٹ جاری کروایا. مولا جٹ کے کاپی رائٹس پہلے ہی سرور بھٹی کے پاس موجود ہیں مولا جٹ فلم کے کاپی رائٹس پہلے ہی موجود ہونے کے باوجود کاپی رائٹ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا سکتا عدالت اس جاری کردہ کاپی رائٹ سرٹیفکیٹ کومعطل کرے. لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 4 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ اس سے قبل پچھلی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا تھا۔