مٹہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان اور رکن صوبائی اسمبلی نعیم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے سینیئر صحافی نور الہادی نے کی۔ اس موقع پر پریس کلب کے چیئرمین عظمت علی اور جنرل سیکرٹری رحیم خان نے معزز مہمانوں کو سواتی چادر اور روایتی پکول کا تحفہ پیش کیا۔رکن صوبائی اسمبلی نعیم خان نے کابینہ سے حلف لیا اور صحافیوں کے لیے تین لاکھ روپے نقد امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مشکل اور ذمہ دار پیشہ ہے اور وہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ایم این اے سہیل سلطان نے کہا کہ مٹہ اور گرد و نواح میں ایک سوبارہ ترقیاتی منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں، جن پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ صحافت میں تحقیق اور تصدیق انتہائی ضروری ہے، اور ہر خبر کی اشاعت سے قبل مکمل جانچ ہونی چاہیے۔انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پریس کلب اور بازار کابینہ کے ساتھ مل کر علاقے کی بہتری، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے مشترکہ اجلاس اور عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹائم لیا جس میں پریس کلب کے مسائل بھی ڈسکس ہوں گے۔تقریب میں چئیرمن عظمت علی خان اور جنرل سیکرٹری رحیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات مٹہ کی صحافیوں نے مشکلات اور محدود مالی وسائل میں اپنا ڈیوٹی بخوبی سر انجام دی ہیں اور علاقے کی ترقی کا سوچ رکھتے ہیں، تقریب کےا سٹیج سیکرٹری کے فرائض غفور خان شہداء نے سر انجام دئے۔
مٹہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری۔۔
Facebook Comments
