matiullah par aaid ilzamaat mazaq hein

مطیع اللہ پر عائد الزامات مذاق ہیں، سابق چیئرمین سینیٹ۔۔

سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے صحافی مطیع اللّٰہ جان کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ سینیئر صحافی مطیع اللّٰہ جان پر عائد الزامات ایک مذاق ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور مزید کہا ہے کہ وفاقی پارلیمانی نظام کی اصل روح جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ وفاقی پارلیمانی نظام کی اصل روح سول حکمرانی کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور مکالمے کو فروغ دینا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں