sami ibrahim ki aboori zamanat manzoor

مطیع اللہ جان کے بارے میں جو کہا سچ ہے، سمیع ابراہیم۔۔

اینکر پرسن سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے مطیع اللہ جان کے بارے میں جو کہا وہ سچ ہے۔ صحافیوں کی آپس کی گفتگو کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سمیع ابراہیم نے ٹوئٹر پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا “مطیع کے ساتھ گفتگو پر بہت خفگی ہے۔۔۔۔لیکن مطیع کچھ عرصہ سے صحافت کی آڑ میں صرف لوگوں کی بے عزتی کر رہا تھا۔۔اور اس کے ماسٹر اس کی تصحیح کی بجائے اس  کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔ایک بھاری دل کے ساتھ آج اسے جواب اسی کی زبان میں دینا پڑا۔۔جو کہا وہ سچ ہے۔لیکن کہنا نہیں چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ اینکر پرسن سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کے ساتھ فوجی بیرک میں زیادتی ہوئی تھی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر دیگر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سمیع ابراہیم نے کہا کہ انہیں انٹرنیٹ پر سرچ کے دوران پتا چلا کہ مطیع اللہ جان کے ساتھ فوجی بیرک میں زیادتی ہوئی تھی، اس وقت کی تصویر میں یہ بہت کم عمر لگ رہے ہیں۔  سمیع ابراہیم نے کہا کہ وہ مطیع اللہ جان کو کہتے ہیں کہ تم  پی ٹی آئی کارکنوں کی چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر بات کیوں نہیں کرتے  حالانکہ تم خود اس کے متاثرین میں شامل ہو۔اس موقع پر اینکر پرسن عمران ریاض بھی موجود تھے جنہوں نے سمیع ابراہیم کے الزامات کو دہرایا۔ اس پر مطیع اللہ جان نے کہا کہ وہ دونوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ انہیں اپنے پروگرام میں بلائیں۔ اس پر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ایک تو ان کا پروگرام بند ہے اور دوسرا یہ کوئی قومی ایشو نہیں ہے جس کو قومی ٹی وی پر ڈسکس کیا جائے۔صحافیوں اور اینکرز کی اس آپس کی گفتگو کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بعض صحافیوں کی جانب سے عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ کچھ ان کا دفاع کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر اتنا گرم ہوچکا ہے کہ عمران ریاض اور مطیع اللہ جان کے نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں