maskan ravi par ehem ijlas tamaam group ka ittehad

مسکن راوی پر اہم اجلاس،تمام گروپوں کا اتحاد۔۔

پلاٹوں کے نئے اشتہار پر ریس کورس میں فیز ٹو اور مسکن راوی کے سٹیک ہولڈرز کا مشترکہ گرینڈ اجلاس۔۔

کاز کےلیے تمام گروپوں نے اتحاد کا اعلان کردیا۔۔اجلاس میں مندرجہ ذیل نکات پہ اتفاق رائے قرار پایا۔

99 فیصد صحافیوں کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے ڈاﺅن پیمنٹ اور تقریباََ 19 ہزار روپے قسط دینا ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ بیشتر صحافی 30 سے 50 ہزار روپے ماہانہ اجرت پر کام پر مجبور ہیں جبکہ بیشتر تو بے روزگار بھی ہیں۔روڈا کے تحت ہی مسکن راوی سکیم کو بحال کیا جانا چاہئے جن میں ڈاﺅن پیمنٹ بھی نہیں تھی اور قسط بھی آسان تھی۔ جہاں 7 مرلہ والوں کے لئے12000 روپے اور 3 مرلہ والوں کے لئے تقریباََ5 ہزار روپے قسط تھی جو سب کے لئے قابل قبول تھی۔مسکن راوی جرنلسٹ گروپ بھرپور مطالبہ کرتا ہے کہ روڈا کی مسکن راوی سکیم کو ہی برقرار رکھتے ہوئے لاہور پریس کلب کے فیز ٹو کے جو دوست رہ گئے ہیں انہیں سکیم میں شامل کیاجائے۔لاہور پریس کلب کے کونسل ممبران جلد قرار داد لائیں گے تاکہ جنرل کونسل اجلاس بلایا جائے اور اس میں ہمارے تحفظات سنے اور مسائل حل کئے جائیں۔مسکن راوی جرنلسٹ ہاوسنگ گروپ نے شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اگر پلاٹوں کی نئی سکیم چلتی ہے اور روڈا کی سکیم ختم ہو جاتی ہے تو اتنی ڈاﺅن پیمنٹ اور بھاری قسط ورکنگ جرنلسٹس کے لئے دینا ممکن نہیں۔ ایسے میں مافیاز اور ڈیلرز ہی فائدہ اٹھا سکیں گے اور حق دار منہ تکتے رہ جائیں گے جو مسکن کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔مسکن راوی جرنلسٹ گروپ اپیل کرتا ہے کہ پنجاب حکومت پی جے ایچ ایف کی بجائے سکیم روڈا کے پاس ہی رہنے دے اور اس میں لاہور پریس کلب بھی کردار ادا کرے۔مسکن راوی جرنلسٹ گروپ نے  مشترکہ کور کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مسکن راوی جرنلسٹ گروپ (کاشف ملک) اور مسکن راوی جرنلسٹ ہاﺅسنگ گروپ (شاہد اقبال) کے درمیان فوری طور پر الحاق بھی ہو گیا۔۔مشترکہ کمیٹی سب سٹیک ہولڈرز کو ایک ہی کاز کے لئے ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے کاوشیں کرےگی۔منجانب: مسکن راوی جرنلسٹ ہاوسنگ گروپ

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں