maskan phase 2 ki joint action committee ka aj aelan hoga

مسکن فیز ٹو کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آج اعلان ہوگا۔۔

مسکن اور فیز ٹو کے نام پر بنے تمام گروپوں نے اتحاد کرلیا ہے اور ان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی بھی تشکیل پاگئی ہے۔ جس کے ناموں کا اعلان آج بروز ہفتہ کیا جائے گا۔۔ مسکن فیز ٹو کے تمام گروپس کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ لاہور پریس کلب میں ہوئی ۔ مسکن اور فیز ٹو کے نام سے موجود مختلف گروپس کو اکٹھا کرنے کے لیے اس سے قبل کئی میٹنگز ہو چکی ہیں جن میں اسٹیک ہولڈرز کے خدشات اور تحفظات کو دور کرتے ہوئے ون لائن ایجنڈے پر اکٹھا ہونے کے لیے کاوشیں کی جا رہی تھیں ۔ الحمدللہ آج فیز ٹو کے ایک گروپ کے راہنما احمد رضا اور ان کے ساتھیوں کی آمد کی بدولت یہ مرحلہ حتمی مراحل تک پہنچا ۔ اس سلسلہ میں آج دوپہر سے رات تک چار  میٹنگز ہوئیں جن میں مختلف مراحل میں اہم امور طے پائے ۔  بالآخر رات گئے فیز ٹو کے تمام گروپس نے غیر مشروط طور پر ون لائن ایجنڈے کو بنیاد بناتے اتحاد اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا ۔ جوائنٹ  ایکشن کمیٹی میں تمام گروپس کی برابری کی بنیاد پر  نمائندگی ہو گی اور یہی کمیٹی حتمی ایجنڈا اور پالیسی طے کرے گی ۔مسکن فیز ٹو اتحاد کے لیے ہونے والے اجلاس میں سید بدر سعید ، حسن تیمور جکھڑ ، احمد رضا، کاشف ملک،عمران احسان ، صابر چغتائی،محمد صدیق قمر، مقصود احمد ڈوگر سمیت دیگر شامل تھے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں