تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے کے کیس میں ملزمہ صبا قمر اور بلال سعید عدالت میں پیش ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفی یزدانی نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔گزشتہ پیشی پر مقدمے کی ملزمہ اداکارہ صبا قمر بیمار ہو گئی تھیں اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو طلب کیا تھا۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Facebook Comments