پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو ان کے مخالفین نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا۔ مقتول کے بھائی کے مطابق کفایت شاہ نماز جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت شاہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا جس طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Facebook Comments