مشرق کے دفتر پر بے قابو ہجوم کا حملہ۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سینئر نائب صدر شیر از حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے عدالتی احکامات کی آڑ اور پولیس کی نگرانی میں روزنامہ مشرق لاہور کے دفتر پر بے قابو ہجوم کی جانب سے حملہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ روزنامہ مشرق کی انتظامیہ کو اعتماد میں لئے بغیر عدالتی احکامات کی آڑ میں پولیس کی نگرانی میں بے قابو ہجوم نے اچانک دھاوابول دیا ، دفتر کا سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی ۔ گورننگ باڈی نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل سب پر فرض ہے لیکن اگر انتظامیہ چاہتی تو یہ کام احسن طریقے سے بھی کیا جا سکتا تھا۔ صدر ارشد انصاری کہا کہ صحافت ایک اہم اور ذمہ دار شعبہ ہے جس کی حفاظت کے لئے قوانین بھی موجود ہیں ، شعبہ صحافت سے وابستہ اداروں اور صحافیوں کے خلاف کسی بھی طرح کے حتمی اقدامات سے قبل انھیں اعتماد میں لینا بے حد ضروری ہے ۔ انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس تمام کارروائی کے دوران ادارے کو جونقصان برداشت کرنا پڑا ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں