لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے روزنامہ مشرق اور روزنامہ جہان پاکستان کی جانب سے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بونس دینے کے اقدام کو سراہا ہے۔ انہوں نے روزنامہ جہان پاکستان کے چیف ایڈیٹر اویس رؤف، روزنامہ مشرق کے چیف ایکگزیکٹو حاجی شوکت علی کاکڑ، چیف ایڈیٹر عبدالباقی کاکڑ اور گروپ ایڈیٹر اشرف سہیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ان کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اس سے ادارے سے وابستہ صحافیوں اور دیگر ملازمین کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر صحافتی ادارے بھی عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر روزنامہ جہان پاکستان اور روزنامہ مشرق کی تقلید میں اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بونس بھی دیں گے۔۔