پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سما ٹی وی کے “مشیرخاص” نے دورہ اسلام آباد بیورو کے دوران کچھ ایسے شگوفے چھوڑے ہیں جس سے ان کا تاثر انتہائی غلط گیا ہے، پپو کے مطابق مشیر خاص کو لگتا ہے کہ سما میں ان کے علاوہ ہر بندہ ہی نااہل ہے، اسلام آباد بیورو کا دورہ کرنے گئے تو کاٹن کے سوٹ کے ساتھ جوگرز پہن کر تشریف لے گئے۔ بیوروچیف جیسے پروفیشنل صحافی سمیت تمام رپورٹرز کو نااہل قرار دے دیا۔ ڈپٹی بیوروچیف کو مخاطب کرکے کہا، پی آر اے (پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن) کا کیا فائدہ ، مجھے آپ سی ڈی اے میں رکے ہوئے کام کراکے دکھائیں۔ ایک رپورٹر سے کہا کہ جس رپورٹر کو یہ نہیں پتہ کہ ملک میں الیکشن کس تاریخ کو ہونے ہیں وہ کیسا الیکشن کمیشن کا رپورٹر ہے؟صرف اس بات پر رپورٹر کو کمرے سے نکال دیا۔ حالانکہ اگر موجودہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت کابینہ کے کسی وزیر، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی اگر اگلے الیکشن کی تاریخ کا پتہ کیا جائے تو انہیں بھی نہیں معلوم ہوگی نہ الیکشن کمیشن پاکستان کے سربراہ یہ جانتے ہونگے کہ الیکشن کب ہونے ہیں؟ ایک رپورٹر سے کہا کہ مجھے بتاو چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کب ریٹائر ہوں گے، جواب ملا سولہ تاریخ کو۔ موصوف کی صحیح جواب پر بھی تسلی نہ ہوئی۔ اس سال دو مرتبہ رپورٹر آف دا منتھ کا ایوارڈ وصول کرنے والے انتہائی سینئر رپورٹر کو کہا آپ نے ایسی کونسی خبر دی ہے جو رپورٹر آف دا منتھ کا ایوارڈ لے لیا۔ ایک کاپی ایڈیٹر سے کہا کہ “اے کاپی ایڈیٹری کی ہوندی اے سانوں وی تے دسو'” ۔ ایک اور رپورٹر سے اس کی تعلیم کا پوچھا، کیوں کہ اس بیچارے نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی، جب اس رپورٹر نے بتایا کہ اس نے نمل یونیورسٹی سے ایم ایس سی کیا ہوا ہے تو موصوف مزید کچھ نہ بولے اور اسے کہا کہ بیٹھ جاؤ۔۔۔یہ سارا کچھ ڈائریکٹر نیوز کے سامنے ہوا اور ان کو بھی “جناب” نااہل قرار دے چکے ہیں۔پپو کے مطابق سما کے انتہائی سینئر اینکر ان صاحب سے بات کرنا پسند نہیں کرتے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ موصوف کے دورے کے اگلے ہی دن سیما کے مالک عبدالعلیم خان نے اسلام آباد کا بیورو کا دورہ کیا۔سب سے خود آکر سیٹ پر ہاتھ ملایا۔۔گپ شپ لگائی۔۔ہنستے ہنستے باتیں کیں اور پوچھا خوش ہیں سب۔۔۔اور چلے گئے۔اسلام آباد بیورو کے اسٹاف کے مطابق مشیر خاص اور خود مالک کے رویوں میں زمین آسمان کا فرق تھا، جسے اپنا رویہ فرعونوں والا رکھنا چاہئے تھا وہ ہر ورکر سے عاجزی سے مل رہا تھا۔
مشیر خاص کے علاوہ سما میں ہر بندہ ہی نااہل۔۔؟؟
Facebook Comments