آج نیوز سے وابستہ سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی اپنے گھر کی چھت سے گر کر زخمی ہوگئیں۔غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر پرتصویر شیئر کی جس میں ان کے پاﺅں پر چڑھا ہوا پلاسٹر نظر آرہا ہے۔ اینکر پرسن نے بتایا کہ وہ چھت پر اپنی بلی کو بچانے کیلئے گئی تھیں لیکن خود ہی زمین پر آگریں جس کے باعث ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور انہیں جسم کے مختلف حصوں پر شدید نوعیت کے زخم آئے اور ٹانکے لگانے پڑے۔متعدد سوشل میڈیا صارفین کی طرح مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی غریدہ فاروقی کی صحتیابی کیلئے دعا کی جس پر اینکر پرسن نے خاتون سیاستدان کا شکریہ ادا کیا۔ ’ محترمہ مریم نواز صاحبہ ، آپ نے ہمیشہ ہی رحمدلی اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے جس کیلئے میں آپ کی شکر گزار ہوں ‘۔
Facebook Comments