غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مریم نواز نے شہباز شریف کے تجویز کردہ میثاقِ معیشت کو مذاقِ معیشت قرار دے دیا ! مریم نواز اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ یہ اختلاف مریم نے پارٹی میٹنگ میں نہیں، پبلک پریس کانفرنس میں کیا۔ آج کی پریس کانفرنس سے شہباز شریف کی عدم موجودگی بھی بہت کچھ کہہ رہی ہے!“ مریم نوازشریف نے اس ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے نہیں کرتے دوست! میرا اور شہباز شریف صاحب کا نہ کوئی اختلاف ہے نہ ہی انشاءاللہ مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری ہو گی۔ میں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ اس کو اختلاف بنا کے پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کے یہ کوشش ۳۰ سال سے جاری ہے۔“
Facebook Comments