معروف ڈرامہ نویس اورلکھاری خلیل الرحمان قمرنےکہاہےکہ اگرکسی عورت کو اس کےجسم یاشکل کانام لےکرگالی دینے کی آئین ، اخلاق اور شرع اجازت نہیں دیتی تو کیاکسی مرد کو ’’شٹ اَپ ‘‘کہنا آئین میں لکھا ہے یا اخلاق اِس بات کی اجازت دیتا ہے؟مجھے کوئی شٹ اَپ کہے گا تو جنگ ہو گی اور میں پھر نقد جواب دوں گا،میں کسی عورت کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ مجھے شٹ اَپ کہے،ماروی سرمد نے مجھے شٹ اَپ کہا ،میرےلئے یہ گالی ہے ،ماروی سرمد شکر کرے کہ میں علیحدہ بیٹھا ہوا تھا ورنہ میں ایسا کسی کو الاؤ نہیں کرتا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اگر مجھے کسی عورت کو گالی دینے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی عورت کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ مجھے گالی دے،میں نے ماروی سرمد کو گالی کےجواب میں گالی دی اور وہ اس کی مستحق تھی،ماروی سرمد نے جوکیا اُس کا اُسے جواب ملا ۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے ملنے والی شہرت سنبھال کر رکھی ہے اور یہ شہرت میرے پاس کئی سالوں سے ہے،اگر مجھے کوئی گالی دے گا تو میں بھی گالی دوں گا ،ماروی سرمد اپنے ’شٹ اَپ ‘کہنے کی معافی مانگے تو میں گالی کی بھی معافی مانگ لوں گا اور دس معافیاں مانگ لوں گا ،اگر وہ مجھے شٹ اَپ نہ کہتی تو پھر ہو سکتا ہے کہ میں بھی کچھ نہ کہتا۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں جو کچھ ہوا بہتر تھا کہ یہ سب کچھ نہ ہوتا لیکن اگر کوئی میرے ساتھ بدتمیزی کرے گا تو پھر میں بھی بد تمیزی نہ کرتا ،وہ دعا کریں کہ وہ ٹی وی شو میں ٹیلی فون پر تھیں ،اگر وہ میرے سامنے ہوتیں تو پھر وہ بد تمیزی نہ کرتیں۔انہوں نے کہا کہ میں گالیاں نہیں دیتا لیکن اگر کوئی مجھے گالیاں دے گا تو جوابا پھر میں بھی گالیاں دیتا ہوں۔
ماروی گالی کی مستحق تھی، خلیل الرحمان قمر کا موقف۔۔
Facebook Comments