کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک سترہ میں معروف شاعر اور سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ ۔۔بچوں اور فیملی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر صحافی نویدعباس کو گودھرا کمیونٹی کے ایک فرد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ صحافی اور شاعر نوید عباس رات کو پریس کلب سے واپس گھر پہنچے تو یہ واقعہ پیش آیا ۔ فیملی کو ہراساں کرنے کا یہ سلسلہ کئی روز سے جاری تھا۔ گذشتہ رات نوید عباس گھر پہنچے اور فیصل نامی شخص سے اس حوالے سے بات کرنا چاہی کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے، جواب کے بجائے متعلقہ شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں صحافی نوید عباس زخمی ہو گئے۔ حملہ آور نے دھمکیاں بھی دیں۔ تاہم واقعے کے بعد اہل محلہ کے کہنے پر معاملہ رفع دفع کیا گیا ۔ دریں اثناکراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے بول نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی نوید عباس پر ان کے گھر کے باہر مسلح ملزمان کی جانب سے حملے اور جن سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید الفاثمیں مذمت کی ایک بیان میں صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ کے ارکان نے نویدعباسپر حملے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا بیان میں نویدِ عباس سے اظہارِ یکجہتی کی گیا اور آئی جی سندھ ڈی ائی جی کراچی سے واقعے کی انکوائری کے کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات ایف بی ایریا بلاک 17 میں بچوں اور فیملی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر صحافی نویدعباس کو گودھرا کمیونٹی کے ایک فرد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ صحافی اور شاعر نوید بھائی رات کو کلب سے واپسی پر گھر پہنچے تو یہ ناگہاں واقعہ پیش۔ فیملی کو ہراساں کرنے کا یہ سلسلہ کئی روز سے جاری تھا۔ گذشتہ رات نوید بھائی گھر پہنچے اور فیصل نامی شخص سے اس حوالے سے بات کرنا چاہی کہ وہ ایسا کیوں کر رہا ہے، جواب کے بجائے متعلقہ شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں صحافی نوید عباس زخمی ہو گئے۔ حملہ آور نے دھمکیاں بھی دیں۔
معروف شاعر و سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ۔۔
Facebook Comments