نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر گلوکارہ ماہا علی کاظمی کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔دوہزار بائیس میں ایک خاتون صحافی نے بھی جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد اب گلوکارہ ماہا نے بھی علی نور پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اسٹوریز میں علی نور پر الزام لگایا ہے کہ اُنہوں نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا، لاہور میں اپنے دفتر بلا کر نشہ کرنے کو کہا اور کوک اسٹوڈیو میں میرا دیا جانے والا آڈیشن بھی سبوتاژ کر دیا۔گلوکارہ ماہا علی کاظمی کا اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں کہنا ہے کہ چاہے میں اتنی معروف گلوکارہ نہیں مگر اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ میں آپ کی گندی سوچ اپنا لوں گی یا آفر مان لوں گی۔ ماہا علی کاظمی نے انتہائی سخت الفاظ میں علی نور پر الزام لگاتے ہوئے اُنہیں ایک گندی سوچ کا مالک انسان قرار دیا ہے۔ ماہا علی کاظمی کا کہنا ہے کہ علی نور اُن مردوں میں سے ہیں جو خواتین سے آگے بڑھنے کے مواقع چھین لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اُن کے بنانے سے ہی ہم کچھ زندگی میں بن پائیں۔ اُن کا اپنی اسٹوریز میں کہنا ہے کہ میں اتنی باصلاحیت ہوں کہ اپنا کیریئر خود بنا سکوں مجھے آپ جیسے غلیظ انسان کی بات سننے کی ضرورت نہیں ہے۔
معروف گلوکار پر گلوکارہ کی ہراسمنٹ کا الزام۔۔
Facebook Comments