یوٹیوب کی معروف جوڑی شمائلہ اور حسام کی راہیں جدا ہو گئیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یوٹیوبرز حسام احمد اعوان اور شمائلہ کی شادی 10سال قبل ہوئی تھی۔ چند ماہ قبل دونوں نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر اور نام ہٹا ڈالے تھے تاہم شمائلہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اب تک حسام کا نام برقرار رکھا تاہم گزشتہ دنوں حسام اور شمائلہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز کے ذریعے اپنی طلاق کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔حسام نے کئی انسٹاگرام سٹوریز پوسٹ کی ہیں جن میں انہوں نے ایک طرف بتایا کہ شمائلہ نے عدالت میں خلع کے لیے کیس دائر کر رکھا ہے اور انہیں ایک نئی زندگی کا آغاز کرنے اور سنبھلنے میں وقت لگے گا اور دوسری طرف بعض سٹوریز میں انہوں نے اشارے کنائے میں شمائلہ کی بے وفائی، موقع پرستی اور پیسے کی خاطر ساتھ چھوڑنے کے متعلق بھی بتا دیا۔ وہ اپنی کئی سٹوریز میں ”کوئی دھوکہ کرے مگر کسی کا دل نہ توڑے، موت آ جائے مگر دل کسی پر نہ آئے، میں اپنی بچی کے لیے نئی زندگی جینے کے سفر پر گامزن ہوں، زخم بھرنے میں وقت لگتا ہے ، زندگی سے بہت کچھ سبق حاصل کر لیا ہے اور جب لوگ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر ادا کرنا چھوڑ دیں تو پھر ان کی تباہی شروع ہو جاتی ہے“ جیسی باتیں پوسٹ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حسام اور شمائلہ کی ایک بیٹی ہے جس کا نام حسنہ بنت حسام ہے۔
