showbiz keliye parhai chordi

معروف ٹک ٹاکر پراپرٹی ڈیلر بن گئی۔۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لوگوں کو 3 لاکھ میں 4 مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ملک کی سیاسی شخصیات کے ساتھ متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے پراپرٹی بینک مارکیٹنگ نیٹ ورک کے ساتھ اشتراک سے لوگوں کو سستے پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ کراچی کے بے گھر افراد کے اپنی چھت کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے انہیں چار چار مرلے کے پلاٹ صرف3 لاکھ روپے میں دیئے جائیں گے۔ آپ پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے متعلق گوگل سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم جو افراد پلاٹ لینے کے خواہش مند ہیں وہ فارم لینے کے لیے پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے آفس آ جائیں۔حریم شاہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ فارم اس آفس میں ہی جمع کیے جائیں گے۔ ہم جلد گھر کے بارے میں آپ کے خواب کی تعبیر بنیں گے۔ میں ایڈریس اور فون نمبر دے رہی ہوں۔ اس حوالے سے میں نے ایک پریس کانفرنس کی ہے اوراس میں بھی تمام تفصیلات بتائی ہیں۔ پھر بھی کسی کو سمجھ نہ آئے تو اس فون نمبر پر رابطہ کرکے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ٹک ٹاکر بتاتی ہیں کہ ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے 100بے گھر لوگوں کو پلاٹ دیئے جائیں گے۔ جو شخص پلاٹ جیتے گا وہ1 لاکھ روپے ادا کرکے پلاٹ کا قبضہ حاصل کر سکے گا اور باقی رقم اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں