skardu mein shadi karugi

معروف ٹک ٹاکر کو پچھتاوا۔۔

معروف ٹک ٹاکر، اداکارہ، ماڈل و یوٹیوبر جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈراموں کی آفر مسترد کرنے کا پچھتاوا ہے۔فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ اور ’دل موڑ دے‘ کی اداکارہ جنت مرزا گزشتہ دنوں کراچی میں موجود تھیں، اس دوران انہوں نے مختلف شوز، انٹرویوز، تقریبات اور فوٹو شوٹس میں حصہ لیا اور شہرِ قائد کراچی میں سیر سپاٹے بھی کیے۔انہوں نے کراچی میں اپنے قیام کے دوران کی خوبصورت تصویریں بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں۔تصویریں شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا کا بتانا ہے کہ کراچی کے لوگ اُن کے ساتھ بہت اچھا سلوک کر رہے ہیں۔کراچی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا تھا جسے اب عید کے موقع پر نشر کیا گیا ہے۔جنت مرزا کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُنہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈرامے ’پری زاد‘ اور ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی آفر ہوئی تھی۔جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُنہیں ’ہم کہاں کہ سچت تھے‘ میں اداکارہ کبریٰ خان کا کردار (منفی) اور ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ میں اداکارہ اُشنا شاہ کا کردار آفر ہوا تھا۔اداکارہ بتانا ہے کہ کیوں کہ وہ زیادہ تر جاپان میں رہتی ہیں اس لیے وہ یہ ڈرامے نہیں کر سکیں۔جنت مرزا نے پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہیں کہ وہ یہ کردار دوسری اداکاراؤں سے زیادہ بہتر طور پر ادا کرتیں مگر ہو سکتا ہے کہ اگر وہ اِن ڈراموں میں یہ کردار کرتیں تو عوام کو اُن کا کام پسند آتا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں