ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔ جیو نیوز کے مطابق حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں گرفتارملزمہ صندل خٹک کو ریمانڈ کیلئے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو بھی شامل تفتیش کرنا ہے، مزید تفصیلات درکار ہیں،وکیل صندل خٹک نے کہاکہ موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کی تحویل میں ہے،ایف آئی اے تفتیشی افسر نے صندل خٹک کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکردی،عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔
Facebook Comments