maroof tiktoker ki eid se pehle eid hogyi

معروف ٹک ٹاکر کی عید سے پہلے عید ہوگئی۔۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی  پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب ایک بار پھر ٹک ٹاک پر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں،  کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد کنول آفتاب نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا تک پہنچنے میں تھوڑی ہی پیچھے ہیں۔جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز ہیں یعنی کنول آفتاب مقبولیت کی اس دوڑ میں جنت مرزا سے خاصی دور نہیں ہیں۔کنول آفتاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں