ملتان میں ڈولفن فورس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کے نہ رکنے پرتعاقب کرکے مشہورٹک ٹاکرسمیت تین افرادکوگرفتارکرلیا اوراسلحہ برآمد کرکے تھانہ منتقل کردیا ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے بوسن روڈ پر ڈولفن فورس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کورکنے کااشارہ کیاجواہلکاروں کے اشارہ کے باوجود نہ رکی اور گاڑی بھگالی ،اہلکاروں نے گاڑی کاتعاقب کرتے ہوئے تھوڑی ہی دورجاکر گھیرے میں لیکر مشہور ٹک ٹاکر بابر مرغی سمیت تین افرادکوگرفتارکرلیاجن کی گاڑی کی تلاشی کے دوران اسلحہ وتین درجن کے قریب گولیاں برآمد کرلیں۔ بابر مرغی پولیس کو مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جسے تھانہ گلگشت کے حوالے کردیا ۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments