maroof theater producer ke khilaaf muqadma darj

معروف تھیٹر پرڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج۔۔

لاہور میں معروف تھیٹر پرڈیوسر اور ان کے بیٹے کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے فلم اور تھیٹر کے معروف پروڈیوسر سخی سرور اور ان کے بیٹے کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن میں فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ اقبال ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق عدنان احمد شاہ نامی ایک شخص نے سات برس قبل سخی سرور کے بیٹے حسان سرور سے ایک گاڑی خریدی۔عدنان نے گاڑی کی قیمت ادا کر دی لیکن حسان نے اسے گاڑی کی اورجنل فائل نہیں دی اور جب عدنان شاہ نے فائل کا تقاضا کیا تو فہد مشتاق نامی شخص نے پولیس کانسٹیبل بن کر فون پر دھمکیاں دیں۔پولیس نے فراڈ اور ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں