معروف ڈانسر مہک ملک اغواکے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج سید جہانگیر حسین شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔۔عدالت نے مہک ملک کی 27جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی، ڈانسر مہک ملک کے خلاف پولیس تھانہ صدر میں نواحی چک نمبر 204 ای بی کی رہائشی شریفاں بی بی کی مدعیت میں اس کے بیٹے فیصل کے اغوا کا مقدمہ درج ہے ۔واضح رہے کہ وہاڑی کے نواحی چک نمبر 204 ای بی کی رہائشی شریفاں بی بی نے عدالت میں درخواست گزاری تھی کہ چار ماہ قبل اس کے بیٹے فیصل عباس کو مہک ملک اس کے ڈرائیور پرسنل سیکرٹری سجو سمیت ایک اور شخص نے اغواء کرلیا اور بعد ازاں اس کی رہائی کیلئے بیس لاکھ روپے طلب کئے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں شریفاں بی بی کی درخواست پر عدالت نے تھانہ صدر کو مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دیا ۔

Facebook Comments