محکمہ داخلہ پنجاب نے اسٹیج اداکارہ ماہ نور پر 15دن کے لیے پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اداکارہ پر پابندی سٹیج پر فحش ڈانس کرنے کے الزام میں عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے فحش ڈانس کرنے والی 18سٹیج ڈانسرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ محکمے کی طرف سے 14ڈانسرز کو نوٹس جاری کیے گئے تھے، جو لاہور کے مختلف تھیٹرز میں پرفارم کر رہی تھیں۔ اس سے قبل اگست میں بھی 9سٹیج ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن ان میں سے کسی بھی ڈانسر نے بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔
Facebook Comments