حال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی سوشل میڈیا انفوئنسر اور معروف یوٹیوبر اقراء کنول کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا۔ تین ملین سبسکرائبرز رکھنے والی اقرا ءکنول جنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے افسوسناک خبر سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔ اقرا ءنے بتایاکہ انکا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا ہے جسے ہم جلد سے جلد دوبارہ ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں صارفین سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
Facebook Comments