maroof social media activist ki zamanat manzoor

معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی ضمانت منظور۔۔

مشہور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شہیر سیالوی کی تھانہ ویسٹریج کے مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی گئ۔۔ سعید یوسف ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔ پولیس نے عوام کو اشتعال دلا کر بلوے پر اکسانے کی دفعات کے تحت انسداد دہشتگردی کی دفعات کا مقدمہ درج کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے کیس سول کورٹ کو بھجوایا تھا۔ سول جج و علاقہ مجسٹریٹ اکرام رانجھا نے سماعت کے بعد پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی ۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں