معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔کراچی کے تھانہ ڈیفنس اے میں سلمان احمد کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔گلوکار سلمان احمد کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد کے ایکس پر 2 لاکھ 65 ہزار فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ وائرل کی جسے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر نے بذات خود دیکھا۔واضح رہے کہ گلوکار سلمان احمد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے حامی ہیں اور پارٹی کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں۔ان دنوں وہ بیرون ملک ہیں ، تاہم پاکستان میں رہتے ہوئے وہ بڑی سرگرمی سے پی ٹی آئی کے جلسوں، ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔گذشتہ برس دسمبر میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اہل خانہ کے خلاف تنقید کرنے پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔

معروف سنگر سلمان احمد کے خلاف پیکا کیس درج۔۔
Facebook Comments