hatak izzat case ali zafar adalat mein pesh

معروف سنگر کس اداکارہ کے ساتھ کام کے خواہشمند؟

مشہور گلوکار علی ظفرکا ایک انٹرویو بڑی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ شہنازگل کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش کا ا ظہارکیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کے معروف گلوکار و اداکارعلی ظفر نے ایک کینڈین ایف ایم کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ” وہ شہناز گل کے ساتھ میوزک ویڈیو  بنانے کے خواہشمند ہیں”۔ انہوں نے شہناز گل کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ سن رہی ہیں اور دلچسپی رکھتی ہیں تو مجھے بے حد اچھا لگے گا اگر آپ میرے کسی گانے کی ویڈیو میں کام کریں” ۔دوران انٹرویو میزبان نے علی ظفرسے سوال کیا کہ کیا آپ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟جس پر علی ظفر نے ہنستے ہوئے کہا “فی الحال تو میں شاہ رخ کے ساتھ پراجیکٹ نہ ہی کروں تو بہتر ہے، وہاں (بھارت میں) مشکلات بڑھ جاتی ہیں”۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں