maroof sahafi shah wali ullah junaidi ki chothi kitab shae

معروف صحافی شاہ ولی اللہ جنیدی کی چوتھی کتاب شائع۔۔

 معروف صحافی و محقق شاہ ولی اللہ جنیدی کی چوتھی کتاب کراچی کے غیر مسلم کرکٹرز شائع ہوگئی ہے۔اس کتاب میں کراچی کے ان غیر مسلم کرکٹرز کی کارکردگی کا احاطہ کیا گیا ہے جو برطانوی دور سے لیکر اب تک اس شہر میں  پیدا ہوئے یا انھوں نے اس شہر میں آکر کرکٹ کھیلی اور اب بھی کھیل رہے ہیں۔ کتاب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایسے غیر مسلم کھلاڑیوں کا بھی تذکرہ  کیا گیاہے جو مختلف ممالک کی کرکٹ  ٹیموں سے وابستہ رہے اور اپنے کھیل کی وجہ سے اس شہر اور ملک کا نام روشن کیاہے یہ کتاب شاہ محمد حمزہ ریسرچ اینڈ پبلیکشنز سینٹر کے تحت شائع ہوئی ہے جسے دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے جارہا ہے۔ایک سو تیس صفحات پر مشتمل یہ کتاب  ابتداً اردو میں شائع کی جا رہی ہے، بعد ازاں اس کا انگلش ایڈیشن بھی شائع ہو گا۔کتاب میں معروف صحافی وفرسٹ کلاس کرکٹر و کمنٹریٹر جناب قمر احمد اور سینئر صحافی جناب سہیل دانش  کے تاثرات شامل ہیں کتاب کراچی کرکٹ کی تاریخ کے حوالے سے انتہائی اہم ہے جس میں عیسائی ،پارسی ، ہندو، سکھ سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے کراچی کے کرکٹرز کے بارے میں لکھاگیا ہےکرکٹ کی تاریخ پر مرتب کردہ اس کتاب کو شائقین کرکٹ کے لئے ایک تحفہ قرار دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں