maroof sahafi sabiq safeer inteqal kar gye

معروف صحافی، سابق سفیرانتقال کرگئے۔۔

معروف صحافی،ادیب او ر برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لند ن میں  انتقال کرگئے ۔ واجدشمس الحسن گزشتہ دو برس سے  علیل جبکہ گزشتہ چھےہفتوں سےلند ن کے ایک ہسپتال میں زیر علا ج تھے،واجد شمس الحسن 40سال سے زائد عرصہ صحافت سے وابستہ رہے جبکہ 2008ءمیں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر رہے۔واضح رہے کہ واجد شمس الحسن کا شمار  پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں میں بھی ہوتا تھا جبکہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو انہیں ہمیشہ اپنا بھائی قرار دیتی تھیں ۔واجد شمس الحسن کے والد سید شمس الحسن قائد اعظم کے ساتھی اورتحریک آزادی کے رہنما تھے،سید شمس الحسن کا نئی دہلی میں پرنٹنگ پریس تھا، مسلم لیگ کی تمام دستاویز، پوسٹرز اور اشتہارات اسی پریس سے شائع ہوتے تھے،  ڈان”اخبار شروع ہواتو سیدشمس الحسن اس کےپرنٹراور پبلشر تھے،ان کا خاندان قیام پاکستان کے بعد کراچی آ گیا تھا ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں