maroof sahafi rehnuma omicron ka shikar

معروف صحافی رہنما ’’اومیکرون ‘‘ کا شکار۔۔

معروف صحافی رہنما اور کے یوجے کے سیکرٹری فہیم صدیقی کورونا کا شکار ہوگئےجس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے۔۔ فہیم صدیقی کے مطابق ۔۔ لیجیے دوستو آخر کرونا ہم تک پہنچ ہی گیا ہم نے تو اسے اپنے پیچھے خوب دوڑایا اتنا دوڑایا اتنا دوڑایا کہ کبھی کبھی تو یوں لگتا کہ “کوئی نہیں دور تک بہت دور تک“ ماسک اور سینیٹائزر کو زندگی کا ایسا جزو بنالیا تھا کہ زندگی ان کے بغیر ادھوری لگنے لگی تھی لیکن کچھ عرصے سے تنظیمی مصروفیات میں ایسا الجھا کہ شاید اپنا خیال ہی نہ کرسکا اور یہ اوہ مائے کراؤن کہہ کرکسی وقت آکر لپٹ ہی گیا اور ہم ٹہرے محبت کے مارے ہم نے اسے سر کا تاج ہی بنالیا لیکن اسے بتا بھی دیا ہے کہ تمہارے پاس صرف ایک ہفتہ ہے اس سے زیادہ ہم تمہاری مہمانداری نہ کرپائیں گے کیونکہ “اور بھی غم ہیں زمانے میں کرونا کے سوا” تو بس آپ سب سے درخواست ہے کہ اس بن بلائے مہمان کو واپس بھیجنے کیلئے ہمیں ہمت اور طاقت عطا ہو اس کی دعا کیجیے گا۔۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں