maroof sadakaar azeem sarwar ki tadfeen aaj hogi

معروف صداکار عظیم سرور کی تدفین آج ہوگی۔۔

معروف ریڈیو براڈ کاسٹر، صداکار اور کالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق عظیم سرور طویل عرصے سے علالت کا شکار تھے۔ ان کا اتوار کے روز کراچی میں انتقال ہوا۔ ان کی نماز جنازہ  آج (پیر) بعد نمازظہراکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔۔ ان کے انتقال پر صحافتی و کھیلوں کے حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینئر سپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ نے عظیم سرور کے انتقال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ معروف براڈ کاسٹر عظیم سرور آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی آواز میں ایک جادو تھا، مجھے ان کے ساتھ کچھ عرصہ عالمی اسپورٹس راؤنڈ اپ کرنے کا موقع ملا وہ حد درجہ ایک پروفیشنل تھے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے آمین۔سینئر سپورٹس رپورٹر عبدالماجد بھٹی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’ عظیم براڈ کاسٹر،میرے استاد، مینٹور اور لاتعداد خوبیوں کے مالک عظیم سرور بھائی انتقال کرگئے۔ میں نے اپنے کریئر میں ان سے بہت کچھ سیکھا۔ ریڈیو پاکستان کو انہوں نے اپنے منفرد پروگراموں سے شہرت دی۔ جیدی کے مہمان اور عالمی اسپورٹس راؤنڈ اپ ان کے معرکتہ الآرا پروگرام تھے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں