مشہور قوال زمان ذکی تاجی انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج (پیر کو) نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ زمان ذکی تاجی طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ انہیں طبیعت ناساز ہونے پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ زمان زکی تاجی کی نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر معین الدین نیازی اسٹریٹ شو مارکیٹ کی مسجد الانہ میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔زکی زمان تاجی کا گھرانہ شعبہ قوالی میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دے رہا ہے،ان کے نعتیہ کلام ہمیں تو مست کیا کالی کملی والے نے کافی شہرت حاصل کی،ان کی دیگر قوالیوں میں اے حسین کے نانا، داتا نے جھولی بھردی،کفر کے اندھیروں میں،سبز گنبد پر رحمت کی گھٹا چھائی ہے،روزے دی جالی چھوم لین دے ، ہمیں تو مست کیا، یہ نظر میرے یار کی، اور روبرو یار شامل ہیں۔زمان ذکی تاجی معروف قوال ذکی تاجی کے صاحبزادے تھے۔ قوالی کے شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز بھی عطا کیا گیا تھا۔ ۔
