jasarat ka karkoon se loot maar

معروف پرڈیوسر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔۔

اداکارہ مریم نفیس کے شوہر پروڈیوسر اور فلم میکر امان احمد کو ڈاکؤوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام اسٹوری پر شہر کے حالات کے ذمہ داروں پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ان کے شوہر کو گزشتہ شام ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔اداکارہ نے لکھا کہ ایک اذیت ناک رات گزرنے کے بعد وہ اس بات کو مزید دبا نہیں سکتیں ان کے شوہر کو گزشتہ شام شوٹنگ پر سے واپسی میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا۔اداکارہ نے لکھا کہ ان کی پریشانی کی وجہ یہ نہیں کہ ان کے شوہر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے بلکہ یہ ان کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے کہ ان کے شوہر کے سر پر ڈاکوؤں نے بندوق رکھی انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے ایک شدید صدمہ ہے جس سے گزشتہ رات ہمیں گزرنا پڑا۔اداکارہ نے سیخ پا ہوکر لکھا کہ یہ شہر کتوں کے پاس جا چکا ہے عوام کو شدید ٹریفک جام میں بھی ہر طرف سے لوٹا جارہا ہے یہ سب بہت عام ہوگیا ہے مگر یہاں کوئی دیکھنے اور پوچھنے والا نہیں ہے۔فلم میکر امان احمد کی اہلیہ مریم نفیس نے شہر کی بربادی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر برباد کرنے پر مبارک ہو‘۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں