maroof naghma nigaar peshawar mein superdkhaak

معروف نغمہ نگار پشاور میں سپردخاک۔۔

سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کو میں دے سکوں گا’  جیسا معروف گیت لکھنے والے شاعر اور نغمہ نگار سعید گیلانی کی نماز جنازہ ہ تحصیل گور گھٹڑی پشاور میں ادا کی گئی،جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق سعید گیلانی کچھ عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے ان کی نما ز جنازہ آج ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سعید گیلانی نے بے شمار گیت تخلیق کیے تاہم ‘سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کو میں دے سکوں گا’ گانا ان کی پہچان بنا۔ان کے لکھےگیت بھارتی گلوکاروں نے بھی گائے۔انہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے پانچ ہزار سے زائد گیت لکھے۔ان کے لکھے ہوئے گیتوں کو بھارتی گلوکاروں ادت نرائن اور کمار سانو نے بھی گایا ہے۔سعیدگیلانی کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں