معروف ماڈل و اداکارہ گیتی ارا نے تصاویر وائرل کرنے پر سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گیتی ارا نے سابق شوہر احسان شوکت کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ اندارج کی درخواست دائر کی۔اداکارہ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سابق شوہر نے میری نازیبا تصاویر اور ویڈیو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کر کے انہیں وائرل کروایا۔گیتی کے مطابق تصاویر اور ویڈیو کا معاملہ اٹھانے کے بعد احسان شوکت جنسی طور پر ہراساں اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ایف آئی اے نے ماڈل کی درخواست پر سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کے مطابق گیتی کی 2010 میں احسان شوکت کے ساتھ شادی ہوئی، جس کے بعد دونوں میں چند سال قبل علیحدگی ہوگئی۔

Facebook Comments