معروف اداکار اور میزبان اظفر علی نے تیسری شادی اور ملک سے باہر سیٹل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نامور اداکار اور ڈائریکٹر اور میزبان نے بتایا وہ ایک نئی فلم بھی بنانا چاہتے ہیں۔اظفر علی کی پہلی شادی 2001 میں اداکارہ سلمٰی حسن سے ہوئی اور گیارہ برس بعد ان میں طلاق ہوگئی، دونوں کی ایک بیٹی فاطمہ علی ہے۔2012 میں اظفر علی نے اداکارہ نوین وقار کے ساتھ دوسری شادی کی اور تین برس کے مختصر عرصے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔دوران شو میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ زندگی میں کونسے تین کام کرنے باقی رہ گئے ہیں؟میزبان کے سوال پر اداکارنے 3 کام بتائے جو باقی رہ گئے ہیں، انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک فلم کرنا ضروری ہے، دوسرا کام ایک اور شادی کرنا ہے جبکہ تیسرا کام پاکستان سے باہر سیٹل ہونا ہے۔خیال رہے کہ اظفر علی شوبز انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی اُتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔
معروف میزبان نے پاکستان چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔۔
Facebook Comments