معروف گلوکارہ صنم ماروی نے خلع لے کر تیسرے شوہر سے بھی علیٰحدگی اختیار کرلی۔” اے آر وائے نیوز” کا ذرائع کے حوالےسے کہنا ہے کہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا، لاہور کی مقامی عدالت نے خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کردی تھی۔ذرائع کے مطابق صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اس سے قبل دوسرے شوہر حامد علی بہلول پر تشدد کے الزامات عائد کرکے ان سے خلع حاصل کی تھی۔ان کے3 بچے بھی حامد کے پاس ہی ہیں پھر ان کا حبیب قریشی کے ساتھ نیا خفیہ نکاح سامنے آیا، اب صنم ماروی کی جانب سے حبیب قریشی سے بھی خلع27مارچ کو فائل کیا گیا اور کہا گیا تھا کہ حبیب قریشی ان پر تشدد کرتا ہے۔جج فیملی کورٹ اجالا امبر کی جانب سے07 جولائی کو خلع کی ڈگری جاری کر دی گئی مگر کاغذات 18 جولائی کو باقاعدہ طور پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر صنم ماروی کا کہنا ہے کہ یہ میری مرضی ہے ایک شادی کرو یا چار کروں صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اس حوالے سے اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ صنم ماروی کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2009 میں حامد علی کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا جس کے بعد اُن کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی اور بعد ازاں ان سے بھی خلع لے لی تھی۔
معروف گلوکارہ تیسرے شوہر سے بھی الگ ہوگئیں۔۔
Facebook Comments