گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔حال ہی میں صنم ماروی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی ۔صنم ماروی نے کہا کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد، میں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی، وہ پہلے گاؤں میں مقیم تھے لیکن پھر میرے کیریئر کی وجہ سے لاہور منتقل ہوگئے تھے۔ گلوکارہ نے کہا کہ میرے میوزک کیریئر کی شروعات سے پہلے میرے دوسرے شوہر کی کئی گرل فرینڈز تھیں لیکن میرے پاس برداشت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کیونکہ میں اُس وقت گلوکارہ نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں خودمختار تھی۔اُنہوں نے کہا کہ جب مجھے اپنے کیریئر میں شہرت ملی اور میں خودمختار ہوئی تو میں نے اپنے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور نہ ہی اُن کا تشدد برداشت کیا اور شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔۔گلوکارہ نے کہا کہ شوہر سے خلع کے بعد بچوں کی حوالگی کا کیس کافی عرصے تک عدالت میں زیرِ سماعت رہا لیکن پھر میں نے بچوں کی خاطر کیس سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اب میرے تینوں بیٹے اپنے والد کے ساتھ لاہور میں مقیم ہیں جبکہ میری بیٹی میرے ساتھ رہتی ہیں۔صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے اہلخانہ نے میری شادی کروائی۔گلوکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ بہترین انسان ہیں اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔واضح رہے کہ صنم ماروی نے 18 سال کی عُمر میں پہلی شادی کی تھی، اُن کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو سال 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔ا چند سال بعد گلوکارہ نے اپنی خالہ کے بیٹے حامد خان سے دوسری شادی کرلی تھی۔دوسرے شوہر سے خلع کے بعد، صنم ماروی نے حبیب قریشی نامی شخص سے خفیہ نکاح کیا تھا لیکن سال 2023 میں اُنہوں نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
معروف گلوکارہ نے چوتھی شادی کا اعتراف کرلیا۔۔
Facebook Comments