معروف ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری نے آئندہ سال ڈرامے نہ لکھنے کی تصدیق کر دی ہے۔حال ہی میں ایک ڈرامے کے سوشل میڈیا پیج نے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا۔ پیچ کی جانب سے لگائی گئی ’آسک می آ کویسچن‘ اسٹوری پر مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔اس دوران ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ رمضان کے مشہور ڈرامے ’ہم تم‘ اور ’چاند تارا‘ کے سیکول کب دیکھنے کو ملیں گے۔جس پر جواب دیتے ہوئے پیج کا بتانا تھا کہ اِن ڈراموں کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری ہیں اور انہوں نے آئندہ سال رمضان تک ڈرامے نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بعد ازاں اس اسٹوری کو صائمہ اکرم نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سچ ہے‘۔یاد رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران صائمہ اکرم نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اب کم از کم دو سال تک کوئی رمضان کا خصوصی ڈرامہ سیریل نہیں لکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ فیصلہ اس لیے کر رہی ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ کام کر کے تھک چکی ہیں اور رمضان کے خصوصی ڈرامے اُنہیں پسند بھی نہیں ہیں۔واضح رہے کہ صائمہ اکرم چوہدری پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو رمضان اسپیشل ڈراموں سمیت متعدد مشہور ڈرامے دے چکی ہیں جن میں ’چوہدری اینڈ سن‘، ’سنو چندا‘، ’کالا ڈوریا‘، ’چاند تارا‘ اور ‘ہم تم‘ شامل ہیں۔
معروف ڈرامہ نگار کا دو سال ڈرامہ نہ لکھنے کا اعلان۔۔
Facebook Comments