معروف ڈرامہ نگار اسما نبیل سپردخاک۔۔

کینسر کے باعث انتقال کرنے والی پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار اسماء نبیل کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کراچی کے علاقے کلفٹن میں سپرد خاک کردیا گیا۔اسماء نبیل کا انتقال گزشتہ بریسٹ کینسر کے باعث ہوا۔ انہوں نے ایک بار کینسر کو شکست دے دی تھی تاہم وہ دوبارہ اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہوگئیں۔ پہلی بار کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد اسماء نبیل بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم بھی چلاتی رہیں۔انہوں نے اپنے قلم سے خانی، خدا میرا بھی ہے اور باندی جیسے مشہور ڈرامے تحریر کیے اور ان کے ذریعے سماجی مسائل  کو موضوع بنایا۔ ان کے انتقال پر پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں