maroof comedian or anchor ko social media sale join karne ki offer

معروف کامیڈین اور اینکر کو سوشل میڈیا سیل جوائن کرنے کی آفر۔۔

معروف کامیڈین شفاعت علی کا سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی آفر سے متعلق بیان سامنے آگیا۔سیاسی رہنماؤں سمیت مشہور شخصیات کی میمکری کرنے والے آرٹسٹ سید شفاعت علی نے اہلیہ ربیکا فریال کے ہمراہ آغا علی کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر سیاست میں آنے کا موقع ملے تو کیا آپ راضی ہو جائیں گے۔میزبان کے سوال پر شفاعت علی نے اپنے جواب میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے باضابطہ طور پر آفر ہوئی اور وہ آفر میڈیا سیل جوائن کرنے کی تھی جس میں اُن کے سیاسی نظریے کو تقویت دینا تھا اس آفر پر مجھے معقول تنخواہ بھی دی جا رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے سیاست میں آنے کی یہ آفر ٹھکرا دی کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں نے کوئی سیاسی جماعت میں شمولیت دے دی تو پھر یہ میرے کیریئر کی خود کشی ثابت ہوگی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں