maroof comedian ne showbiz chor kar dukaan khol li

معروف کامیڈین نے شوبزچھوڑ کر دکان کھول لی۔۔

معروف ٹی وی فلم اداکار و کامیڈین غفار لہری نے شوبز چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی،تفصیلات کے مطابق ایک نجی چینل نے اداکار غفار لہری کا خصوصی انٹرویوکیا گیا۔ روزنامہ پاکستان کے مطابق  غفار لہری نے بتایاکہ مجھے شوبزمیں 37 سال ہوگئے ہیں کام کرتے ہوئے میں نے 25 سال فلم انڈسٹری میں کام کیا سلطان راہی مرحوم کی وفات کے بعد میں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی اور پھر بطور کامیڈین ون مین شو کام شروع کردیا۔غفار لہری نے بتایاکہ پرموٹرز میری شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے اور مجھ سے بغیر معاوضہ اپنے شوزمیں پرفارم کرواتے رہے جس سے میرے مالی حالات کافی خراب ہوگئے۔اور دن بدن خراب ہوتے گئے اس دوران کوئی ایک آدھ شو معاوضے والا آتا تو کچھ دن اچھے گزر جاتے مگر ان حالات کی وجہ سے میں بددل ہوتا گیا اور آخرکار میں نے بیماری،بھوک اور غربت سے تنگ آکر شوبز کو خیرآباد کہ دیا۔غفار لہری نے بتایاکہ اب میں نے ایزی لوڈ اور موبائل اسیسریزکا کام شروع کردیا ہے انشاء اللہ اب اسی کو اپنا مستقبل بناؤں گا۔غفار لہری نے مزید کہاکہ میرے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنا ذاتی کاروبار بھی کریں تاکہ ایسے حالات کی نوبت ہی نہ آئے اور کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں