maroof comedian ke liver ne kam karna chordia

معروف کامیڈین کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا۔۔

معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔پی کے ایل آئی کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا کہ طارق ٹیڈی کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ گیا ہے۔دوسری طرف شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے طارق ٹیڈی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لاہور الفلاح تھیٹر میں رات گئے ڈرامہ پرفارم کرتے ہوئے طارق ٹیڈی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں