سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے والی اینکر پرسن غریدہ فاروقی ایک بار پھر جانوروں کے حقوق کیلئے بول پڑیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ “مختلف علاقوں میں قربانی کے معصوم جانوروں کےساتھ جس طرح ظلم بربریت کیا گیا، گولیاں مار مار کر جانور کو ادھ موا کرکے تکلیف پہنچائی گئی، یہ کہاں کی مسلمانیت اورانسانیت ہے؟ اکثر ایسا ہی کیا جاتا ہے، کُند چھریاں، اناڑی قصائی، جانور کو بھوکا رکھنا وغیرہ، آئندہ عید پر جوفارغ لوگ ہوں ایسوں کے خلاف ٹرینڈ بنائیں۔ شکریہ۔۔خیال رہے کہ غریدہ فاروقی نے عید کے پہلے روز مبارکباد دیتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی مخالفت کی تھی۔ ان کا یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ عید کے دوسرے اور تیسرے روز #Shame_On_GharidahFarooqi کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا۔

Facebook Comments