maroof anchor person or shair ziyadti ke ilzam mein giraftaar

معروف اینکرپرسن اور شاعرزیادتی کے الزام میں گرفتار۔۔

معروف شاعر اور اینکرپرسن وقاص عزیز کو پولیس نے لڑکے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق۔۔لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن کے رہائشی محمد منیر نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں ایف آئی آر نمبر بارہ سو بٹا اکیس درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عارف والا ،ضلع پاکپتن کا رہائشی ہے اس کا تیرہ سالہ بیٹا عثمان انٹرنیشنل مارکیٹ میں وقاص عزیز کے پراٹھا اسٹال پر ملازم تھا، پانچ ستمبر کو ملزم نے میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی اور اسے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔۔میرے بیٹے نے گھر پہنچتے ہی مجھے سارا واقعہ بتایا جس پر میں نے اپنے پڑوسی یاسر کے ذریعے ون فائیو پر فوری کال کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا معاینہ بھی کیا۔۔ اطلاعات کے مطابق ملزم وقاص عزیز نشہ کی حالت میں تھا۔۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔۔ ملزم لاہور کے ادبی حلقوں میں شاعر کی حیثیت سے جاناجاتا ہے جب کہ وہ متعدد ٹی وی چینلز پر اینکرپرسن بھی رہ چکا ہے اور ان دنوں اپنا یوٹیوب چینل چلا رہا تھا۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں