maroof anchor ke naqabil zamanat warrant giraftari jari

معروف اینکر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

عدالت نے اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کی جانب سے عائشہ ثناء کیخلاف درج مقدمے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عائشہ ثناء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ مدعی نے مؤقف اختیار کررکھا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثناء نے ان کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔سماعت کیلئے عدالت نے اداکارہ کو طلب کر رکھا ہے مگر وہ پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں