دنیا نیوز کے معروف اینکر نے اپنے سابق چینل کو پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا نیوزپر مجیب الرحمان شامی کے ساتھ پروگرام کرنے والے معروف اینکر سلمان حسن نے اپنے سابق چینل جی این این کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ۔۔ ان کا جی این این کے ساتھ ساڑھے سات لاکھ روپے ماہانہ پر کنٹریکٹ سائن ہوا تھا ساتھ میں ڈھائی سو لیٹر پٹرول اور دیگر مراعات بھی شامل تھیں، لیکن چینل انتظامیہ نے اس کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں تین لاکھ روپے سیلری اور سو لیٹر پٹرول دینا شروع کیا ، ان کا کہنا ہے کہ جی این این کے خلاف ان کے ایک کروڑ چوراسی لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں لیکن انہیں اس دوران جس ذہنی اذیت کا شکار ہونا پڑا اس کے ہرجانےکے لئے پچاس کروڑ روپے چینل ادا کرے۔۔
Facebook Comments