معروف اینکر عمران ریاض خان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا یا ان کی صحافت اب صرف سنی سنائی باتوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔۔ یہ سوال میڈیا انڈسٹری کے باخبر حلقوں میں اٹھایاجارہا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ اینکر عمران ریاض خان نے پبلک نیوزکے ایک پروگرام میں اتوار کے روز شرکت کی جس میں انہوں نے ناصر مٹھو نامی شخص کے حوالے سے یہ بتایا کہ وہ لاہور کا بڑا قبضہ مافیا ہے اور آرمی چیف جنرل باجوہ کا سمدھی ہے، جو کہ ایک دور میں پتنگ باز اور کباڑ کا کاروبار کرتا تھا اور آج ڈی ایچ اے میں اس سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ پروگرام میں ناصر مٹھو کا نام پوچھنے پرپبلک نیوزکے اینکر عدنان حیدر کو شو ختم ہوتے ہی نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ پپو کے مطابق یہ وڈیو اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اینکر عمران ریاض خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر وڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناصر مٹھو کے بارے میں ان کی اطلاعات سنی سنائی تھیں۔۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کیونکہ تاثر یہ جارہا تھا کہ وہ بزدل ہیں اس لئے انہوں نے پروگرام میں ناصر مٹھو کا نام بتایا۔۔
